Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نجم سیٹھی

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے استعفے پر بے شمار ٹویٹس آئے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ لوگوں کا کیا ردعمل ہے۔
نبیل چوہدری کا ٹویٹ ہے کہ ہر وقت مسکراتے نجم سیٹھی کو ہم یاد کریں گے۔
مہر تارڑ کہتی ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا ہے۔ اسکے علاوہ دورہ کرنے والی عالمی ٹیموں کی کامیابی کیلئے بھی انتھک محنت کی۔ نجم آپ کا شکریہ کہ آپ نے کرکٹ کیلئے اتنا ڈھیر سارا کام کیا۔
انوار لودھی کہتے ہیں کہ استعفیٰ دینے کا شکریہ کہ آپ نے جو سیاسی ”خدمات“ فراہم کی تھیں اسکے بدلے آپ کو تحفے میں پی سی بی چیئرمین کاعہدہ دیا گیا تھا۔
شمع جونیجو کہتی ہیں کہ پاکستان میںیہ افسوسناک بات ہے کہ جب ذاتی دشمنی کی وجہ سے آپ کی تمام خدمات پر پانی پھیر دیا جاتا ہے۔ پاکستان کی مردہ کرکٹ میں جان ڈالنے کیلئے انکی خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔
ابو سارم کا ٹویٹ ہے کہ جو لوگ نواز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی کی تقرری پر سوال اٹھا رہے ہیں اور انکے استعفے کا جواز پیش کررہے ہیں وہ برہنہ ناچ رہے ہیں۔ نجم کے دور میں پاکستان آئی سی سی میں نمبر ایک کی رینکنگ حاصل کرسکا۔ ہم نے 2017ءمیں جیت حاصل کی۔ 3بڑوں کا اتحاد توڑا۔ پی ایس ایل شروع کیا اور وطن عزیز میں کرکٹ کو دوبارہ لائے۔ نجم سیٹھی کو سیلوٹ کرتا ہوں۔
مریم باری کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ نجم سیٹھی پی سی بی کیلئے اچھے تھے یا برے لیکن پی ایس ایل کا آغاز انکا کارنامہ ہے اور ہمیں اسکا کریڈٹ انہیں دینا چاہئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں