Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سمندروں میں 10میٹرک ٹن پلاسٹک کنٹیک لینسز کی موجودگی کا انکشاف

لندن .....   امریکہ میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ خواتین اکثر اپنے  بیکار سمجھے جانے والے کنٹیک لینس فلش کردیتی ہیں جس کے نتیجے میں سمندروں او ردریائوں میں بھی پلاسٹک کی آلودگی بڑھ رہی ہے۔  برطانیہ  میں ایک اندازے کے مطابق 4.2ملین لوگ کنٹیک لینس لگاتے ہیں جبکہ ہر پانچواں شخص اسے ڈیرینج سسٹم میں بہا دیتا ہے۔ بعض اوقات تو صرف ایک دن کے استعمال کے بعد ہی ان کنٹیک لینس کو فلش کردیا جاتا  ہے۔ امریکی سائنسدانوں نے کہاکہ ایسے کنٹیک لینس مچھلیاں اور دیگر سمندری حیات کے  پیٹ سے برآمد ہوئے ہیں۔ ہیوسٹن میں امریکی کیمیکل سوسائٹی کو جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں ایرزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماحولیاتی انجینیئر نے بتایا کہ  خود میں نے  اپنی زندگی میں سیکڑوں مرتبہ کنٹیک لینس لگائے لیکن مجھے حیرت ہے کہ اب تک اس بات پر تحقیق نہیں ہوئی تھی کہ آخر یہ کہاں پھینکے جاتے ہیں۔ جب ہم نے پلاسٹک کی آلودگی پر تحقیق شروع کی تو پتہ چلا کہ زیادہ تر کنٹیک لینس ڈرینج سسٹم میں پھینکے جاتے ہیں جہاں سے وہ سمندروںاور دریائوں میں جاملتے ہیں۔ امریکہ میں 45ملین افراد اس طرح کے کنٹیک لینس پہنتے ہیں۔ ٹیم کا کہناہے کہ صرف امریکی سمندروں میں اس طرح کے 10میٹرک ٹن پلاسٹک لینس موجود ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - -سیلفی لیتے ہوئے پیلیکن نے فوٹو گرافر کا سر منہ میں رکھ لیا

شیئر: