شاہ رخ کے گھر،ہزاروں مداح
بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کو عید الاضحی کی مبارکباد دینے کے لئے ہزاروں مداح اداکار کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش کے باہر ہزاروں مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھے ۔شاہ رخ خان نے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو 'عید مبارک' کہا اوران کی آمد پرشکریہ بھی ادا کیا۔