بالی وڈ کی نئی اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی مشہور سائٹ انسٹاگرام میں شرکت اختیار کر لی ۔ انہوں نے اپنا آفیشل اکاﺅنٹ بھی بنالیا جہاں وہ مداحوں سے اپنی سرگرمیاں شیئر کریںگی۔انہوں نے 2روز قبل انسٹاگرام پرسارہ علی خان95 کے نام سے نیا اکاﺅنٹ بنایاہے ۔ان کی پہلی ہی تصویر کو ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں بلکہ دو دن میں انہیں درجنوں صارفین فالو بھی کرچکے ہیں۔سیف علی اور امریتاسنگھ کی بیٹی سارہ جلد فلم کیدرناتھ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔