Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان رحم دل اور منصف المزاج انسان ہیں ، مصری حاجی

منیٰ..... شاہی مہمانوں میں شامل مصر سے تعلق رکھنے والے معمر حاجی عبدہ زاید کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز انصاف پسند اور انتہائی رحم دل انسان ہیں ۔ 41 برس قبل میں انکے عدل و انصاف کا عینی شاہد ہو ں ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 73 سالہ حاجی عبدہ جن کا جواں سال بیٹا فوج کے مصری دستے میں شامل تھا جو ایک معرکے میں جاں بحق ہو گیا ۔ امسال شاہی مہمانوں میں مصری فوج کے شہداءکے بعض ورثاءبھی شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کررہے ہیں ۔ حاجی عبدہ نے مزید کہا وہ 41 برس قبل ریاض میں ایک کمپنی میں ملازم تھا اس وقت شاہ سلمان گورنر ریاض تھے ۔ کمپنی نے مجھے 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جس کی شکایت میں نے اس وقت کے گورنر اور موجودہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کی انہوںنے میری بات سنی اور قہوہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اگر تمہیں تنخواہ نہ ملے تو میرے پاس آنا ۔ حاجی عبدہ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ تو دور کی بات تھی مجھے دوسرے دن ہی تنخواہ مل گئی ۔
 

شیئر: