Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان لین کی قوت میں معمولی کمی

ہوائی۔۔۔ انتہائی طاقتور سمندری طوفان لَین کی قوت کم ہو گئی ہے اور اسے انتہائی کیٹگری پانچ سے چار میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیٹگری چار بھی طاقتور طوفان کو ظاہر کرتی ہے اور یہ طوفان اسی قوت کے ساتھ ہوائی جزائر کے سب سے بڑے جزیرے سے آج کسی وقت ٹکرائے گا۔ ہوائی کے گورنر نے غیر ضروری حکومتی ملازمین کو کل بدھ سے انتظامی رخصت پر روانہ کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ہوائی کے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ سمندری طوفانوں کے امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائی کے بڑے جزیرے کو بلند سمندری لہروں، شدید موسلادھار بارش اور ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے جھکڑوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

شیئر: