Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر : اننت ناگ میں مسلح تصادم ،ایک عسکریت پسند ہلاک

اننت ناگ ۔۔۔۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ میں جمعہ کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کےمابین مسلح جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کے مطابق علاقہ میں2سے 3 عسکریت پسند موجود ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع اننت ناگ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گڈول ککرناگ میں عسکریت پسندوں  کی موجودگیکی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز علاقہ میںسرچ آپریشن شروع کیا۔اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ پولیس سربراہ ایس پی وید نےبتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم علاقے میں تفتیش اورتلاشی مہم جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -راجستھان: انڈر پاس میں اسکول بس ڈوب گئی

 

شیئر: