Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور سرکاری خزانے سے بے نیاز

ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور و اوقاف و دعوت ور ہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزارت اوقاف کی آمدنی سے اپنا خرچ چلائے گی اور مستقبل میں اپنے اخراجات کا بوجھ سرکاری خزانے پر نہیں ڈالے گی۔ آل الشیخ نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت بجلی کمپنی سے استفادے کے بجائے شمسی توانائی سے کام چلائے گی۔آل الشیخ نے بتایا کہ وزارت اسلامی امور عنقریب اپنے اخراجات کے سلسلے میں خود کفیل ہوجائیگی۔ دشمن اعتدال پسندی کو یرغمال بنانے کے درپے ہیں،ان کا مقابلہ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -جازان پر داغا جانے والا حوثی میزائل فضا میں ناکارہ بنادیا گیا
 

شیئر: