ایک ملک ایک الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن
نئی دہلی۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنراوپی راوت نےاورنگ آباد کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر مرکزی حکومت اور بی جے پی کی جانب سےکی جانیوالا’’ایک ملک ایک الیکشن‘ ‘ کی کوششوں پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’کوئی چانس نہیں ‘‘۔ اس سے قبل 14 اگست کو بھی راوت نے کہا تھا کہ قانون میںتبدیلی کے بغیر ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانا ممکن نہیں ۔واضح ہو کہ حال ہی میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا تھا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لئے سبھی سیاسی پارٹیوں کےمابین کھلی بحث ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی کئی بار یہ بات دہرا چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ لاء کمیشن نے بھی اس معاملہ پر تمام سیاسی پارٹیوں کی رائےطلب کی تھی جس پر مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےاسے آئین کے منافی قرار دیا تھا۔اوپی راوت نےکہا کہ ایک ملک ایک الیکشن کے لئے کم از کم ایک سال درکار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن 14 ماہ قبل تیاریاں شروع کر دیتا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ’’ہمارے پاس صرف 400 ملازمین ہیں جبکہ ہمیں انتخابات کے دوران 11. 1کروڑ ملازمین تعینات کرنے پڑتے ہیں۔