24اگست 2018ء جمعہ کو شائع ہونیوالے سعودی اخبارالوطن کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭مشاعر مقدسہ کے بنیادی ڈھانچے پر 1992ء سے 976ارب ریال خرچ کئے گئے، خالد الفیصل
٭آئندہ برسوں کے دوران50لاکھ حاجیوں کی میزبانی کی جائیگی، سعودی عرب
٭آرامکو اپنے حصص مقررہ پروگرام کے مطابق مارکیٹ میں پیش کریگی،خالد الفالح
٭زرعی اسکیموں کے فروغ کیلئے جاری کئے جانے والے قرضوں کی 57فیصد رقمیں بازیاب
٭ایرانی ملیشیاعصائب اہل الحق نے سنیوں کو عراقی حکومت سے الگ تھلگ کرنے کی دھمکی دیدی
٭وزارت اسلامی امور نے اپنا بجٹ از خود حاصل کرنے اور سرکاری خزانے پر بوجھ نہ بننے کا عزم ظاہر کردیا
٭کسٹم اہلکاروں نے 7ماہ کے دوران کسٹم ڈیوٹی سے جان چھڑانے کی 17ہزار کوششیں ناکام بنادیں
٭حج کے موقع پر کی جانیوالے قربانیوں کا60فیصد گوشت اندرون مملکت تقسیم کرنے کا فیصلہ