احتیاط لازم ، ورنہ بد ہضمی بھی ہو سکتی ہے
عید الاضحی سنت ابراہیمی کی پیروی تو ہے ہی ، ساتھ میں نت نئے کھانوں اور مزیدار لوازمات کی بہار لے کر آتی ہے . دعوتیں اور مزے مزے کے پکوان عید کا مزا دوبالا کر دیتے ہیں . البتہ کھانے کے معاملے میں احتیاط لازم ہے . قربانی کا گوشت جہاں صحت کے لیے اچھا ہے وہاں اسکے زیادہ استعمال سے صحت کو کئی خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں جیسے اسہال ، معدے کی بیماریاں ، ہائی بلڈ پریشر اور نظام انہضام کی کمزوری وغیرہ . ان مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اعتدال کے ساتھ کھائیں . ایک اور اچھا طریقہ یہ ہے کہ گوشت کو سبزیوں اور دالوں میں شامل کر کے استعمال کریں . اس طرح کھانے کی غذائیت اور افادیت میں اضافہ ہو گا . تاہم پھر بھی اگر بد ہضمی کا مسئلہ درپیش ہو تو پودینے کےپتے 25عدد ، بڑی الائچی 10 عدد اور چاول کے دانے کے برابر میٹھا سوڈا لے کر انہیں ملا کر کھانے کے بعد چبا کر کھائیں . بد ہضمی دور ہو جائے گی .