Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری نہیں

مکہ مکرمہ.... سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری نہیںہے۔ پیار محبت اور اعزاز واکرام کے طور پر پہلی بیوی کو مطلع کردینا اچھی بات ہے۔ وہ القرآن الکریم ریڈیو چینل کے خصوصی پروگرام "نور علی الدرب"میںمختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس کا جواب نفی میں دیتے ہوئے کہا کہ تعدد زوجات اسلامی شریعت کا اٹل اصول ہے۔ رسول اکرم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا اس پر عمل رہا ہے۔ اسلامی شریعت کو منوانا علماءکی ذمہ داری ہے۔ شرعی علوم حاصل کئے بغیر فتوے دینا گناہ کبیرہ ہے۔ 
 

شیئر: