میکسیکو سٹی۔۔۔ میکسیکو میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں ایک فوجی اور 6حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے بتایا کہ جھڑپیں ریاست گویرو میں سکیورٹی فورسز اور مسلح آوروں کے درمیان اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد نے علاقے میں انسپکشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر ڈالا ۔ جھڑپو ںمیں ایک فوجی اور 6 حملہ آور مارے گئے حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔