رشی نے تعریف کرنے والے وکیل کا مذاق اڑادیا
اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور اداکار رشی کپور نے ان کی اداکاری کی تعریف کرنے والے وکیل کو بھی شرمندہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”ملک“ کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے تاہم ان کے ایک مداح نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”سر میں نے آپ کی فلم”ملک“ دیکھی جس میں آپ نے ایک وکیل کو صورتحال کے پیش نظر مظلوم ظاہر کیا جس پر آپ قابل تعریف ہیں، بحیثیت وکیل میں آپ کو سماجی مسائل اجاگر کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔“اصولاً تو رشی کپور کو اپنے اس مداح کو سراہنا چاہئے تھا تاہم انہوں نے الٹا اس کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ”بحیثیت وکیل آپ کی انگریزی، گرامر اور املا بہت خراب ہے۔ میں سمجھ نہیں پارہا کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں، آپ کو اس پرتوجہ دینی چاہئے۔