Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امراوتی بانڈز ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں شامل، آندھرا کو 2 کروڑ روپے ملیں گے

    حیدرآباد-  - - -آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو نے ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں امراوتی بانڈر کو شامل کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔یہ بانڈز آندھراپردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جاری کئے ہیں۔ان بانڈز کے ذریعہ آندھرا پردیش کو 2 ہزار کروڑروپے ملنے کی امید ہے۔اس طرح ریاستی حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل کو عبور کیا ہے تاکہ اس کے ذریعہ فنڈزحاصل کرتے ہوئے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیرکی جاسکے۔چندرابابونائیڈو نے امراوتی بانڈر کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں اجرائی کی تقریب کا افتتاح کیا۔  بانڈر کی اجرائی کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابونائیڈو نے کہا کہ عالمی درجہ کے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت کے عہد پر سرمایہ کاروں کے بھروسہ پر امراوتی بانڈر حکومت اے پی نے جاری کئے ہیں۔اس کے ذریعہ2ہزار کروڑ روپے ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ ان بانڈز کے ذریعہ حاصل ہونے والی رقم سے ریاستی دارالحکومت میں انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لئے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ  دارالحکومت کے لئے فنڈز کے بہاؤ کو  بہتر بنانے کے لئے ایک مخصوص ادارہ کا بھی قیام عمل میں لایاجائے گا۔یہ کہتے ہوئے کہ جاریہ سال کے اواخر تک اضافی 50,000افراد نئے دارالحکومت میں قیام کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ان کے لئے 12,000مکانات درکارہوں گے۔ لینڈپولنگ طریقہ کار کے تحت اس نئے شہر کی تعمیر عمل میںلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35000ایکڑ اراضی کسانوں سے بغیر ایک پیسہ دیئے حاصل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سینے پر پتھر رکھ پر آر کے اسٹوڈیو فروخت کررہے ہیں

شیئر: