باڈی بنانے کیلئے بدمعاش نے پروٹین کی دکان لوٹ لی
نئی دہلی۔۔۔۔نہ نقدی اور نہ زیورات بلکہ ایک نامعلوم دبلا پتلا 20سالہ بدمعاش جس کا وزن 35کلوگرام ہے ۔کسی نے اسے قوت بخش غذائیں اور پروٹین کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ملزم نے 3ساتھیوں کے ہمراہ پروٹین اور قوت بخش غذائیں فروخت کرنیوالی دکان پہنچا اور دکاندار کی کنپٹی پر پستول رکھ کر لاکھوں روپے کے پروٹین کے تھیلے اور قوت بخش اشیاء لیکرفرار ہوگیا۔ واردات سے قبل بدمعاشوں نے پکڑنے جانے کے خوف سے دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بند کردیئے تھے۔ یہ واقعہ روہنی کے سیکٹر 8میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق انکش نامی شخص دکان پرتھا اسی دوران دبلا پتلا 20سالہ نوجوان آیا اور باڈی بنانے (تن سازی)کا پاؤڈر طلب کیا۔ دکاندار نے اسے بتایا کہ خالص پاؤڈر استعمال کرنے سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔بہتر ہے کہ جم کے ماہر سے مشورہ لو۔کچھ دیر بعد ملزم نے انکش کو پروٹین کا برانڈ لکھ کر دینے کیلئے کہا جب انکش لکھنے لگا اسی دوران نوجوان نے دکاندار کی کنپٹی پر پستول رکھ کرجان سے مارنے کی دھمکی دی۔ نوجوان کے دیگر ساتھی نے دکان سے لاکھوں روپے کے پروٹین کے پیکٹس اور قوت بخش دوائیں لیکر فرار ہوگئے۔