Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی فیکٹریوں کا فضلہ نذر آتش کرنے والے تارکین گرفتار

ریاض ... ریاض ریجن میں ماحولیاتی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے جنوبی علاقے میں فیکٹریوں کا فضلہ نذر آتش کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی کارکنان کے کفیلوںکو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ انہیں بھی پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا جائیگا۔
 
 
 

شیئر: