پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف ملے گا
اسلام آباد .... باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کیلئے 2تجاویز زیر غورہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا جبکہ جی ایس ٹی کی شرح کم کرنے سے ڈیزل کی قیمت میں4 سے 5روپے تک کی کمی واقع ہوگی۔ جی ایس ٹی کی شرح 22سے کم کرکے 17فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔