5ماہ میں ریلوے نظام بہتر کردونگا، رشید
کراچی.... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریلوے کو خسارے سے نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ریلوے ملازمین پر توجہ دوں۔ ریلوے میں میرٹ اور ٹینڈر کے بغیر کوئی چیز نہیں ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ معذور افراد کو ریلوے کرائے میں 25فیصد رعایت دی جائیگی۔عمران خان کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے زیرو فیصد کرپشن ہوگی۔قوم 4سے 5ماہ کی مہلت دے ریلوے نظام بہتر کردیں گے۔ کسی غریب کو زمین اور گھر سے بے گھر نہیں کرینگے۔