واشنگٹن۔۔۔امریکی محکمہ دفاع نے ہند کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس نے روس سے ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا تو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ اس کے لیے امریکی پابندیوں سے استثنیٰ برقرار رہے۔ موجودہ امریکی قوانین کے تحت روس کے ساتھ اس قسم کے تعاون کا نتیجہ امریکی پابندیوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ امریکی حکومت اس بارے میں فکر مند ہے کہ ہندوستانی حکومت روس سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل 400 ایس نہ خریدے۔