Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے شاندار نتائج

طالبات بازی لے گئیں، کامیابی پر والدین اور پرنسپل کو بھی مبارکباد 
ریاض(جاوید اقبال) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے انٹرمیڈیٹ امتحانات برائے سال 2018ءمیں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے طلباءو طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کل 403امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 24نے اے ون گریڈ اور 47نے اے گریڈ حاصل کیا۔ 333 طلباءو طالبات نے امتحان میں کامیابی حاصل کی یوں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 82.63فیصد رہا۔ ملیحہ بشارت نے 1002نمبر لیکر اسکول میں پہلی ، حراءاکبر نے 963نمبر لیکر دوسری جبکہ تحریم طارق نے 960نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباءمیں محمد عماد الدین سانول نے 955نمبرلیکر پہلی، شہیر احمد نے 942نمبر لیکر دوسری جبکہ تقی حیدر 940نمبر لیکر تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل کرنل عبید اللہ انو راو رلنک افسر عبدالشکور شیخ نے کامیاب طلباءو طالبات ، ان کے والدین اور اساتذہ و اسکول پرنسپل کو اس شاندار کامیابی پر مبارکبا د دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر گوہر رفیق نے بھی کامیاب امیدواروں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مساعی کے بغیر اس کامیابی کا حصول ناممکن تھا۔

شیئر: