Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کے لئے جدوجہد کے عزم پر عمران خان کو کشمیر کمیٹی کا خراج تحسین

عالمی برادری ہند پر دباﺅ ڈال کر کشمیر سے اس کا تسلط ختم کرائے، مسعود پوری 
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) کشمیر کمیٹی جدہ کے ممبران نے کشمیریوں کی حق تلفی کو رکوانے کا عزم ظاہر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری ، جنرل سیکریٹری منیر احمد گوندل ، راجہ محمد زریں خان، نصر اقبال سردار خان، غلام نبی بٹ اور دیگر نے متفقہ طور پر کہا کہ ہم پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پاکستانی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔ کشمیر میں آرمڈ فورسز، اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) طاقت کے بے دریغ استعمال ، مواصلات او رانٹرنیٹ کے تعطل جیسے کالے قوانین کی بھی کشمیر کمیٹی نے مذمت کی۔ صدر کشمیر کمیٹی نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرنے کیلئے ہندوستان پر دباﺅ ڈالے اور کشمیر پر اسکا تسلط ختم کرائے۔

شیئر: