ہندوستانی ریلوے کی چارٹرڈ سروس
نئی دہلی ... سدرن ریلوے کے سالم ڈویژن نے ایک بار پھر نیل گڑھی ماﺅنٹ ریلوے کی چارٹر سروسز دوبارہ شروع کردی ہے ۔ برطانیہ کا ایک سیاح جوڑا پہلے مسافر تھے جنہوں نے اس میں سفر کیا۔ تاملناڈو میں نیل گڑھی ماﺅنٹ ریلوے کو یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا ہے۔ اس جوڑے نے ریلوے کے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن کے ذریعے ٹکٹ بک کرایا اور ایک طرف کا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ادا کئے۔ اس ٹرین کی 3 بوگیاں ہوتی ہیں جس میں 143مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے لیکن اس سیاح نے تنہا اس ٹرین میں سفر کیا۔ یہ ٹرین 13سرنگوں اور جنگلات سے ہوکر گزرتی ہے اور ایک طرف کا راستہ ساڑھے 5گھنٹے میں طے کرتی ہے۔ خصوصی چارٹر ٹرین میکتوپالم اسٹیشن سے صبح 9بجکر 10منٹ پر روانہ ہوئی اور 2بجکر 20منٹ پر اوٹی پہنچی۔