پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ
اسلام آباد: پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اخترعلوی کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں 2کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں شرکت کےلئےغیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا اور غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد میں پریکٹس میچ کھیلیں گے۔