”تیسیر “ اسکیم سے نکالنے کا انتباہ
جدہ...سعودی بجلی کمپنی کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف نے 2قسطیں ادا نہ کیں تو ایسی صورت میں اسے ”تیسیر “ پروگرام سے نکال دیا جائیگا۔ اس پروگرام کا مقصد صارفین کو بجلی بل کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے نہ کہ بجلی بل کی ادائیگی سے استثنیٰ دینا۔ موسم گرما اور موسم سرما کے دوران بجلی بل کے فرق سے پیدا ہونے والے مسائل سے صارفین کو نجات دلانے کیلئے تیسیر پروگرام شروع کیا گیا ہے۔