Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار چور لڑکی پکڑی گئی

 دمام ...الشرقیہ پولیس نے دمام شہر میں ایک دکان کے سامنے پارک گاڑی چوری کرنے والی لڑکی کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ الشرقیہ پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریھیم نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر 15ذی الحجہ 1439ھ کو ایک وڈیو کلپ وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک لڑکی دمام کی دکان کے سامنے کار چوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ گاڑی کے مالک نے رپورٹ بھی درج کرادی تھی۔ الدریھیم نے بتایا کہ چوری میں ایک لڑکا اور لڑکی ملوث تھے۔ سی سی کیمروں کی مدد سے نشاندہی کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
 

شیئر: