قتل خطا کی دیت کیلئے پریشان
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری ظہیر حسین زار خان نے اہل خیر سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4برس سے وہ الشمیسی ترحیل کی جیل میں اپنی مشکل حل ہونے کی گھڑی کا بے چینی سے انتظار کررہا ہے۔ مکہ طائف روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مجھ سے 13لاکھ ریال قتل خطا کی دیت کے طور پر طلب کئے جارہے ہیں۔ کافی عرصہ قبل میرا اقامہ ختم ہوچکا ہے، اس وجہ سے بینک اکاﺅنٹ بھی نہیں کھولا جاسکتا۔ میرے والد میرے غم میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اگر اہل خیر نے میرے ساتھ تعاون نہ کیا تو ساری زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی پڑیگی۔