Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش بیٹسمین ایلسٹر کک نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

 
لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے ہندکے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلش بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کافی سوچنے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ہندکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعدکرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔33 سالہ ایلسٹر کک نے کہا کہ ان کے لیے یہ دن افسردہ ہے لیکن وہ سب سے بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تصور سے کہیں زیادہ حاصل کیا اور انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے تاہم یہ وقت مناسب ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ ایلسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تاہم کاونٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ ایلسٹر کک ا 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کک ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار 204 رنز بناچکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور56 نصف سنچریاں جبکہ ایک ون ڈے میں 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

شیئر: