منگل 4ستمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ ترسیل زر پر تارکین سے فیس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، قانونی ذرائع سے دولت کی آزادانہ منتقلی کی پالیسی پر گامزن رہیں گے، سعودی وزارت خزانہ
٭ سعودی مجلس شوریٰ آئندہ پیر کو غیر ملکیوں کے ترسیل زر کے موضوع پر بحث کریگی
٭ سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے پیسے جمع کرنے واالے دھوکہ دے رہے ہیں، تجارتی عدالت
٭ لبنانی حزب اللہ منشیات کا دھندہ کرکے حوثیوں کو سرمایہ فراہم کررہی ہے، عرب اتحاد برائے یمن
٭ عراق میں بڑا محاذ قائم ، ایران کے ڈنڈہ برداروں کو شکست
٭ قطیف کی بلدیہ کے رکن نے ایک انجانے بچے کو اپنا گردہ عطیہ کردیا
٭ سعودی فضائیہ نے جازان پر داغا جانے والا حوثی میزائل نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا
٭ استراحات میں ہونے والے مشکوک اجتماعات سے اولاد کو دور رکھا جائے، الفوزان کا والدین کو مشورہ
٭ 10شعبوں میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے خلیجی گروپ پرعزم
٭ اسکولوں اور جامعات کے طلباءکی رہائش کے کرائے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس معاف کردیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭