Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہ آباد : ریٹائرڈ داروغہ کو پیٹ کر مارڈالا، راہگیر دیکھتے رہے

الہ آباد۔۔۔۔الہ آبادمیں ریٹائرڈ داروغہ کو سرعام لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر موت نیند سلانے کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق زمین کے تنازع پرپڑوسی جنید سے چند روز قبل داروغہ کی جھڑپ ہوگئی تھی ۔ صبح عبدالصمد خان کے گھر سے نکل کر کسی کام سے جارہے تھے کہ جنید کے دونوں بیٹوں اور بھتیجے نے  لوہے کے راڈ  اورلاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے ان کا پیر توڑ دیا اور لہو لہان کر کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اس دوران راہگیر تماشا دیکھتے رہے ، کسی نے داروغہ کو بچانے کی کوشش نہیں ۔اہل خانہ نے زخمی حالت میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔حملہ آوروں کی حیوانیت کا وڈیو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔پھاپھا مئو کے رہنے والے داروغہ عبدالصمدخان شیلا خانہ میں مکان بنواکر اہل خانہ کے ہمراہ رہ رہے تھے۔وہ الہ آباد کےکرنل گنج ، شاہ گنج ، میجا اور شنکر گڑھ تھانوں میں تعینات تھے۔ 2006ء میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔داروغہ کے اہل خانہ نے شیو کوٹی پولیس اسٹیشن میں 10افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس نے  3خواتین سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹرول،ڈیزل کے نرخ بلند ترین سطح پر، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

شیئر: