کراچی میں سونامی کا خطرہ؟
کراچی... کراچی میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے انتباہ پر بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے۔حکام کے مطابق رواں ماہ شدید طوفانی بارش کا خطرہ ہے۔ ضلعی حکومتوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی۔ میونسپل کمشنر شرقی نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اساتذہ اور طلبہ کو تربیت فراہم کی جائے۔محکمہ موسمیات کے تعاون سے خصوصی کلاسز منعقد کی جائیں ۔