Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کمپنی کا چار کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف‎

ہواوے کمپنی کی جانب سے میٹ 20 سیریز کا چار کیمروں والا لائٹ ورژن اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون کو میٹ 20 لائٹ نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈسپلے 6.3 انچ کا ہے۔گو کہ یہ ایک مڈرینج فون ہے تاہم اس کا کیمرہ متاثر کن ہے۔ اسمارٹ فون کے پشت پر 20 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ جبکہ 2 میگا پکسل اسکینڈری سینسر دیا گیا ہے جو کہ دھندلے پس منظر والے پورٹریٹ شاٹ لینے میں مدد کرتا ہے۔فون کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں جن میں بوکیھ افیکٹ بھی دیا گیا ہے۔ فون میں کرن 710 چپ سیٹ اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں ہیڈ فون جیک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3650 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کو نیلے اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 380 برطانوی پاؤنڈ ہے۔
 

شیئر: