Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب میں شامی اپوزیشن کے پاس کیمیکل ہتھیار کا کوئی ثبوت نہیں، امریکہ

ریاض.... امریکی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ شامی نظام حکومت کے پاس ادلب میں اپوزیشن گروپوں کے پاس کیمیکل ہتھیار کے ذخیرہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔امریکہ نے یہ وضاحت روس کے اس دعوے کے جواب میں جاری کی ہے جس میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ شامی اپوزیشن ادلب میں کیمیکل ہتھیار استعمال کرسکتی ہے۔ جم میٹس نے یہ وضاحت نئی دہلی جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات بتا چکے ہیں کہ کیمیکل ہتھیار استعمال کرکے مستقبل میں شامی اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

شیئر: