نارہیمونڈ ، ناروے.... ناروے کے اس ساحلی شہر میں لوگ اس وقت سکتے جیسی کیفیت سے دوچار ہوگئے جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف شاہراہ پر اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ طیارہ جس سڑک پر اترا وہ مقامی ایئرپورٹ ٹارمک سے محض چند گز کے فاصلے پر تھا انکے بیان کے مطابق کریش لینڈنگ کے وقت طیارہ جھٹکا لگنے کے سبب ایک دو بار اچھلا بھی جس سے اسکا اگلا حصہ جسے نوز کہا جاتا ہے مزید ٹیڑھا ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا 61سالہ ہواباز معمولی زخمی ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہواباز سے اصل غلطی یہ ہوئی کہ اس نے طیارہ اتارنے کے فوراً بعد ہی اسے ایک طرف سے عام گاڑیوں کی طرح کھڑا کرنے کی کوشش کی جو مزید جھٹکوں کا سبب بنی موقع کی جو تصویر جاری ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ قریبی جھیل کے اوپر سے گزرتا ہوا سڑک پر آیا اور پھر لینڈ کر گیا۔ لینڈنگ کے وقت تک سب کچھ ٹھیک ہی چل رہا تھا مگر جیسے ہی طیارے نے زمین کو ٹچ کیا ۔ یہ جھٹکے کھانے اور ڈگمگانے لگا اور پھر اسی حالت میں کریش لینڈنگ کر گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہمایوں کا مقبرہ اب ہر رات چاندنی میں نہائے گا