مکہ، مدینہ ہائی وے میں گردو غبار کا شدید طوفان
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ہائی وے پر گرد وغبار کا شدید طوفان ہے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔ اسی طرح جدہ اور مدینہ منورہ میں بھی گرد وغبار کا طوفان جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گردوغبار کا طوفان ثول، رابغ، عسفان، دہبان اور ینبع میں بھی ہے۔ طوفان کے دوران ہائی وے کا سفر نہ کیا جائے۔