وولٹا سائیکل ریس:گیارہواں مرحلہ اٹلی کے نام
بارسلونا: اسپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ اٹلی کے سائیکلسٹ ڈی مارچی نے جیت لیا۔ ایونٹ میں برطانیہ کے سائمن کو مجموعی برتری مل گئی ۔وولٹا سائیکل ریس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گیارہویں ا سٹیج میں ماہر سائیکلسٹ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ اٹلی کے ڈی مارچی نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہیں دیا۔ مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے گیارہواں راونڈ اپنے نام کیا۔