پٹنہ: ریٹائرڈ پولیس کمشنر اور اہلیہ کا قتل
پٹنہ۔۔۔۔ریٹائرڈ پولیس کمشنر اور ان کی اہلیہ کی لاش حیران کن حالت میں مکان سے برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی منو مہاراج نے بتایا کہ پٹنہ کی بدھا کالونی میں واقع مکان میں پولیس کے ریٹائرڈ کمشنر ہریندر پرساد اور ان کی اہلیہ سادھنا مردہ حالت میں پائے گئے۔ذرائع کے مطابق دونوں کے سر پر گہر ے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے پولیس کو شبہ ہے کہ کمشنر اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا۔ اہل خانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ علاقے سے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پولیس نے تفتیش شروع کردی اور لاشوں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کو جلد گرفتارکرکے قتل کے واقعہ کی گتھی سلجھا لی جائیگی۔