Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ایشیا کپ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا

 
لاہور: نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لئے 15 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ باسط علی کی سربراہی میں نیشنل جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ محمد محسن، صائم ایوب، جہانزیب سلطان، آویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، روحیل نذیر (وکٹ کیپر کپتان)، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ اظہار احمد، حیدر علی، بلال خان، مختیار احمد اور خیام خان کو اضافی کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔آفیشلز میں صادق محمد ٹیم منیجر، اعظم خان ہیڈ کوچ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، صادق فقیر فیلڈنگ کوچ، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر، عثمان ہاشمی اینا لسٹ شامل ہیں۔انڈر ۔19 ایشیا کرکٹ کپ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: