Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانتوں کی پیلاہٹ کا سبب بننے والی غذائیں ‎

کھل کر مسکرانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اگر دانت پیلے ہو تو انسان کھل کر ہنسنے یا مسکرانے سے اجتناب ہی کرتا ہے ۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کے دانت پیلے ہو یا ان پر نشان پڑے ہوں۔ عام طور پر دانتوں کی پیلاہٹ کا سبب انہیں صاف نہ کرنا سمجھا جاتا ہے لیکن دیگر اشیاء اور غذائیں  بھی  دانتوں کو پیلا کرنے کا کام کرتی ہیں ۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چائے کافی کی نسبت دانتوں پر زیادہ برے اثرات مرتب کرتی ہے ۔ چائے میں موجود ٹینک ایسڈ دانتوں کے ساتھ چپک جاتا ہے اور دانتوں پر پیلے دھبے واضح ہونے لگتے ہیں ۔ اگرچہ کافی میں بھی ایسڈ پایا جاتا ہے تاہم اس میں یہ مقدار چائے کے مقابلے میں کم ہوتی ہے ۔ اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کالی چائے کی نسبت گرین ٹی کا استعمال کیا جائے یا پھر چائے میں دودھ کی مقدار بڑھا دی جائے ۔ 
ٹماٹر سوس ایک دوسری ایسی چٹپٹی غذا ہے جو دانتوں کی پیلاہٹ کا سبب بنتی ہے ۔ اس میں موجود رنگ کے ساتھ ساتھ ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو دانتوں کی قدرتی رنگت کو خراب کرتا ہے ۔ 
جامن ، انار اور بیریز وہ مزے دار پھل ہیں جو مختلف وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں کروموجن نامی ایک مادہ پایا جاتا ہے جو دانتوں کا رنگ میلا کرنے کا سبب بنتا ہے جبکہ پائن ایپل ، ناشپاتی سیب اور کھیرا کھانے سے دانت صاف اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔
کولا اور کاربونیٹ مشروبات میں سوڈا اور ایسڈز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ ان کے زیادہ استعمال سے دانتوں پر موجود حفاظتی پرت کمزور پڑنے لگتی ہے جس سے دانت کمزور اور پیلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان مشروبات میں میٹھا ہونے کی وجہ سے دانتوں میں کیڑا لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔

شیئر: