Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام: 10 لاکھ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

نیویارک..... اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں جاری جنگ کے باعث 10 لاکھ بچوں کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ادلب میں جاری جنگ کے باعث ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عارضی طور پر بنائے گئے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں ضروریات زندگی کا فقدان ہے جس کے باعث بچوں کی عمومی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ ان کیمپوں میں ناقص غذا اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے ۔ 
 

شیئر: