Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون الوداع،عارف علوی آج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد... صدر ممنون ایوان صدر سے رخصت ہو گئے۔ نومنتخب صدر عارف علوی اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ممنون حسین کو عہدے کی مدت پوری ہونے پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ سبکدوش صدر نے ایوان صدر کے افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ آئین وقانون کی پاسداری اور اچھی حکمرانی میں ہی وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عہدہ صدارت چھوڑتے وقت اس بات پر مطمئن ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اپنے اختیارات اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کیا۔نومنتخب صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری اتوار کو دوپہر ایک بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ دعوت نامے ارسال کر د ئیے گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نومنتخب صدر مملکت سے حلف لیں گے۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر جاری کفایت شعاری مہم کے تحت تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹ سے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:بلوچستان حکومت5 ماہ بھی نہیں چلے گی،اختر مینگل

شیئر: