Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ،ہڑتال کا اعلان

نئی دہلی۔۔۔۔پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 12پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ کے ساتھ پٹرول کی قیمت 80روپے 50پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 72روپے 61پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔گزشتہ روز دہلی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 80روپے 38پیسے اور ڈیزل کی قیمت 72روپے 51پیسے تھی۔ گزشتہ 2ہفتوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں آج ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 87روپے 89پیسے اور ڈیزل 77روپے  9پیسے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔ واضح ہو کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو مسلسل ہدف تنقید بنارکھا ہے۔ کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس نہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اقتصادی بدحالی اور رافیل گھوٹالے جیسے موضوع پر بی جے پی کی خاموشی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حکومت کا عوام کی مشکلات سے کوئی تعلق نہیں۔کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -چھتیس گڑھ: 18 افراد کو لے جاتے ہوئے کشتی دریا میں الٹ گئی ،4لاپتہ

شیئر: