غیر ملکیوں کو اولاد کے الگ پاسپورٹ بنوانے کی ہدایت
حائل.... حائل محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن سے کہا ہے کہ وہ اپنی زیر کفالت افراد کے پاسپورٹ الگ کر لیں۔ جوازات کے ترجمان کرنل سلیمان الخلیل نے واضح کیا کہ جب تک اولاد کے پاسپورٹ الگ نہیں ہوں گے اور انہیں ماں باپ کے پاسپورٹ سے الگ نہیں کیا جائے گا تب تک نہ ان کے اقامے کی تجدید ہو گی اور نہ ہی انہیں خروج عودہ ویزہ جاری کیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تنبیہ کی ہے کہ 6برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بچوں کے فنگر پرنٹس جمع کرائے جائیں۔ اب یہ اسکولوں میں داخلے کیلئے بھی ضروری ہے۔ اسکے بغیر کسی اسکول میں داخلہ نہیں ہوگا۔