ریاض.... سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ اتوار کو 4درجے کی شدت کا زلزلہ ظہران الجنوب میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ ظہران الجنوب شہر سے 70کلو میٹر دور آیا۔ اباالخلیل کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی زمینوں میں جگہ جگہ شگاف پڑے ہوئے ہیں۔