برطانوی ماں نے اپنے2 بچوں کو اغوا کرنیکا اعتراف کرلیا
لندن.... مقامی عدالت میں 34سالہ برطانوی ماں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران بے اختیار رو پڑی اور یہ اعتراف بھی کرلیا کہ اس نے خود اپنے دو بچوں کو انکے والد کی اجازت کے بغیر اغوا کیا تھا اور اپنے ساتھ الاسکا لے گئی تھی۔ بیکری میں کام کرنے والی انڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے 2015ء میں ان بچوں کے والد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں بچو ں کو لیکر الاسکا چلی گئی تھی جہاں اس نے ایک کوسٹ گارڈ کینی فورڈ سے شادی کی تھی۔ انڈیا فورڈ کو اپریل 2017 ء میں ہی بچوں کے باپ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ایک سال بعد اسے برطانیہ واپس بھیج دیا گیاتھا۔ عدالت نے تمام تفصیلات جاننے کے بعد انڈیا کو بے قصور قرار دیا اور کہا کہ یہ پورا واقعہ بچوں کیلئے ماں کی محبت کے جذبے کے علاوہ اور کوئی پہلو یا جہت نہیں رکھتا اسلئے ملزمہ رحم دلانہ سلوک کی مستحق ہے۔ مزید تفصیلات آئندہ سماعت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اگلی سماعت میں ہی اسے بری کیا جاسکتا ہے۔