Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹیوں کے ہاتھوں باپ قتل

کلرکہار:  تھانہ کلر کہار کے گاؤں میانی میں بیٹیوں نے مبینہ طور پر اپنے والد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق میانی گاؤں میں 42 سالہ عبدالکریم کو سر پر تیز دھار آلے سے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا جس کے بعد وہ اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کے بیٹے کے مطابق اس کی سگی بہنوں نے والد کا قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں بیٹیوں نے اپنے والد کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا۔ مصلحہ اور سمیعہ کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی طالبات ہیں جو گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں دونوں بیٹیوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

شیئر: