Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں افغان پریمیئر لیگ ہوگی

نمائندہ اردو نیوز ۔ دبئی
دبئی کے مقامی ہوٹل میں افغان پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ڈرافٹنگ میں 5 ٹیموں کے درمیان میچز طے پائے ہیں ،ان میں کابل، ننگر ہار،پکتیا، بلخ اورقندھار شامل ہیں۔ڈرافٹنگ میں سب سے پہلے ’’نیلا‘‘میں آنے والے کھلاڑیوں میں شاہد خان آفریدی (پکتیا)، راشدان (کابل )، برینڈن میکلم (قندھار )،آندرے رسل (ننگرہار)،کرس گیل (بلخ)کی نمائندگی کریں گے ۔اس کے علاوہ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، محمد حفیظ،محمد عرفان اورسہیل تنویر بھی شامل ہیں۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس گروپ جوائن کریں
یاد رہے کہ افغان پریمیئر لیگ 5اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے جس کوآئی سی سی کی مکمل معاونت حاصل ہے ۔ اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ بھی تعاون کر رہا ہے۔یہ ایونٹ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیاجا رہاہے ۔ کرکٹ شائقین کی جانب سے ٹورنامنٹ شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرائے جانے والے اس ٹورنامنٹ کوافغان پریمیئر لیگ( اے پی ایل) کا نام دیا گیا ہے اوریہ اس کا یہ پہلا ایڈیشن ہے۔
  • کھیل کی خبروں کے لئے ’’اردو نیوز اسپورٹس‘‘ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: