Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدام المساجد کی تقرری بند

باحہ۔۔۔۔وزیر اسلامی امور ودعوت ور ہنمائی عبداللطیف آل الشیخ نے ’’خدام المساجد‘‘کی تقرری بند کردی۔ انہوں نے ہمدردری کے طور پر تعینات کئے جانے والے 4ہزارنگرانوں کو سبکدوش کردیا۔ آل الشیخ نے اپنے اس سخت فیصلے کا سبب بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ عام طور پر جن لوگوں کو خدام کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے وہ مطلوبہ کام انجام نہیں دیتے۔ بنیادی طور پر یہ کام ان کا ہے بھی نہیں کیونکہ یہ کام اصلاح و مرمت کے ٹھیکیداروں کا ہے اور وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔مملکت کی مساجد میں خدام کی تعداد 9371ہے۔ انہیں سالانہ 150ملین ریال محنتانہ دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تجوری لوٹنے والا گرفتار

شیئر: