بہار: 59مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک
پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ضلع کشن گنج کے ٹھاکر گنج جانیوالی بس ایس ایس بی کیمپ کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ جانے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بس میں 59مسافر سوارتھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر مسافروں کو بس سے نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچانے کی کارروائی شروع کی۔اس حادثے میں کشن گنج کی کرن کماری کی موت ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ڈرائیور سے پوچھ گچھ شروع کردی۔