ویگان.... یہاں رہنے والی ایک خاتون نے اچانک اپنا ریموٹ کنٹرول گم ہوجانے پر زبردست پریشانی کا مظاہرہ کیا۔ وہ گھر میں چاروں جانب ریموٹ ڈھونڈنے کیلئے پریشان رہی اور جب کہیں ریموٹ کا سراغ نہ ملا تو وہ اپنے کتے والٹر کے سامنے اسی طرح بیٹھ گئی جس طرح کوئی پولیس والاچور سے اعتراف جرم کرانے کیلئے اسکے سامنے بیٹھتا ہے۔ ایک سالہ پالتو کتے والٹر نے بار بار کے سوالات سے تنگ آکر آخر سچ بولنے کا فیصلہ کرلیا اور بار بار اپنا پنجہ منہ کی جانب لیجاکر اسے بتایا کہ اس نے ہی ریموٹ کو چبایا تھا اور پھر اسے غائب کردیا۔ کتے کے اعتراف جرم کی یہ خبر او رتصویر مالکن کے اپنے انسٹا گرام کے علاوہ 4دوسری ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی ۔ کتے نے بعد میں چبا کر خراب کئے جانے والے ریموٹ کو بھی جاکر مالکن کے سامنے رکھ دیا جس کے تقریباً تمام بٹن بری طرح خراب ہوچکے تھے اور ریموٹ کام نہیں کررہا تھا۔ جاری ہونے والی وڈیو میں مالکن کے چیخنے کی آواز سنائی دیتی ہے جو بار بار اس سے پوچھ رہی تھی کہ ریموٹ کس نے غائب کیا؟کس نے خراب کیا؟ کیا تم نے خراب کیا؟ وڈیو کے اجراءکے پہلے گھنٹے میں 4ہزار افراد اس وڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔